کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

November 21, 2020

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کیپٹن صفدر کو ادویات جاری رکھنے اور مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی طبعیت بہتر ہے۔