دوحا: مائیک پومپیو کی طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتیں

November 22, 2020


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوحا میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتوں میں امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر میں موجود مائیک پومپیو نے دونوں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، طالبان وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

دونوں وفود سے ملاقات میں مائیک پومپیو نے دوحا میں جاری بین الافغان مذاکرات، افغان امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر بات چیت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور قطری ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔