کورونا کی آڑ میں مستقبل کے معماروں کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘گل نبی موسی زئی

November 22, 2020

پشاور(وقائع نگار) صدر اقرا ء آرگنائزیشن گل نبی موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ کورونا کی آڑ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی باتیں مستقبل کے معماروں کو کس کے کہنے پر جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان کے اداروں سے زیادہ ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے مگر اسکے باوجود بھی انہوں نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں چھ مہینے پہلے بھی بچوں کا قیمتی تعلیمی نقصان ہوا ہے اسکے باوجود پھر سکولز بند کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں جو طلباء کیساتھ سراسر زیادتی ہے مگر اس بار انشاء اللہ ہم ادارے بند ہونے نہیں دینگے اور نونہالوں کا مستقبل بچائیں گے ۔