منشیات کیس: بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

November 22, 2020

گرفتاری بھارتی سیلیبریٹی و کامیڈی شوز کی اینکر بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہارش لمباچھیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر 4 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے پنجے گاڑنے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس کے بعد تحقیقاتی ادارے حرکت میں آئے اور پھر متعدد اداکار گرفتار ہوچکے ہیں یا پھر تفتیش کے لیے پیش ہوچکے ہیں۔

اس فہرست میں حالیہ اضافہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہیں جن کے گھر پر ایک روز قبل ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چھاپا مارا اور منشیات سے متعلق کیس پہلے بھارتی کو گرفتار کیا اور پھر ایک روز بعد ان کے شوہر کو گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کامیڈین نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا تھا۔

این سی بی نے اتوار کو انھیں عدالت کے روبرو پیش کیا، جس کے بعد انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔