فردوس اعوان کے جلسے کے دوران ایس او پیز کی دھجیاں

November 22, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس اوپیز کی دھجیاں اڑتی نظر آئیں۔

فردوس عاشق اعوان گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔

اجتماع میں اکثریت نے کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا۔

فردوس عاشق اعوان نے ماسک لگا رکھا تھا لیکن خطاب کے دوران اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماسک اتار دیا۔