سعودی عرب، کورونا کے ماحول میں 54 لاکھ طلبہ وطالبات کی آن لائن کلاسوں میں شرکت

November 23, 2020

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب میں 54 لاکھ طلبہ و طالبات کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں شرکت کررہے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نےاتوارکو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے مدرستی پروگرام شروع کیا تھا۔