امارات کا قومی دن یکم تا 3 دسمبر عام تعطیل

November 23, 2020

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات میں یکم دسمبر سے 3د سمبر تک عام تعطیل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ امارات کے 49 ویں قومی دن اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔منگل یکم دسمبر سے جمعرات 3دسمبر تک تعطیل ہوگی جبکہ تمام سرکاری ادارے اتوار 6دسمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971کو 7ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ، ام القوین اور راس الخیمہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔