شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی فضائی حملہ، متعدد جنگجو ہلاک

November 23, 2020

دمشق (جنگ نیوز )شام کے مشرقی حصے میں عراق اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 14 ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے ،دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ مارو اور بھاگو کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ شام میں ایران کے کسی ہدف کو نقصان پہنچانے کا اسرائیل کواسی طرح کا جواب دیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آن لائن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ اسرائیلی صہیونی طاقت اس بات سے بخوبی واقف ہو چکی ہے کہ مارو اور بھاگو کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اور اس طرح کے حربوں سے اب ہم بہت محتاط ہیں۔