20سماج دشمن پکڑے گئے

November 23, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 20سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 7 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 180گرام چرس،46لٹر شراب برآمدکر لی۔ پولیس نے 9ملزموں سے ناجائزاسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے 4منشیات فروشوں سے 5کلو سے زیادہ چر س بھی برآمد کی۔ صدرواہ پولیس نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم کو دھر لیا۔تھانہ بنی پولیس نے کمپنی کے وئیر ہاؤس سے سامان چوری کرنے والے ایک اور ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2لاکھ50ہزار روپے اور 80ہزارروپے کی چوری شدہ ادویات بھی برآمدکرلی گئیں۔وفاقی پو لیس نے بھی 7ملزموں کوگرفتار کر کے شراب اورناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔