ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر تین ہوٹل سر بمہر

November 23, 2020

راولپنڈی( جنگ نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد سہیل چوہدری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر چودھری شاہد محمود کی ہدایت پر ہیلتھ انسپکٹر عامر سجاد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر تین ہوٹلوں .شان ریسٹورنٹ کار چوک، زوق مغل ہوٹل بوستان روڈ اور کوئٹہ گلزار ہوٹل گلریز ون کو سیل کرتے ہوئے چالان عدالتوں کو بھجوا دیئے۔ انہوں نے دیگر ہوٹل مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ماسک اور سینیٹا ئزر کا استعمال کریں اور عوام کو بھی اس حوالے سے آگاہی دیں۔