کوئٹہ سمیت بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہا

November 23, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں اتوار کو مطلع جزوی ابرآلودرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2،بارکھان7، دالبندین4، گوادر13، قلات منفی4، خضدار7، لسبیلہ9، نوکنڈی7، سبی7، تربت16، ژوب2 اور زیارت میں منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج پیر کو صوبہ کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہیگا۔تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن اور گردونواح میں بارش کی توقع ہے ۔