کترینہ نے کورونا کا ٹیسٹ کرا لیا، وڈیو وائرل

November 23, 2020

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی صحت کو بہت خاص اہمیت دیتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جو کہ مالدیپ میں کیا گیا۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

سیمپل لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔


ایک موقع پر کترینہ کیف کو تھوڑا درد یا تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے شخص کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ لیکن سیمپل دینے کے بعد وہ مطمئن دکھائی دیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ٹیسٹ سیمپل لینے کے لئے غلط طریقہ کار اپنایا گیا۔