پاکستان، کوروناوائرس سے مزید 34 اموات

November 23, 2020


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7,696 ہوگئی ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2756 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، کیسز کی مجموعی تعداد مجموعی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1057 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہوگئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے تھے جبکہ تا حال ملک بھر میں کورونا وائرس سے 52 لاکھ 16 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز 22 نومبر کو پاکستان میں2756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 34 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جن میں 24 افراد مختلف اسپتالوں اور 8 افراد کی گھروں میں اموات ہوئی۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 36 ہزار 683 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار 828 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 11,439 ہو چکی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک12,607 مریض سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5,099 ہو چکی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں5,550 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں ۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 854 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 1074 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 140 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 94 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔