کمسن بچے نے والد کی پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا

November 23, 2020


امریکا میں کمسن بچے نے والد کی پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سڑک کنارے پھنسی ہوئی ہے، کمسن بچہ اپنی چھوٹی سی گاڑی میں بیٹھ کر والد کی گاڑی کو رسی کے ذریعے ٹو کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ریکس چیمپن نے شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ’ڈیڈ آف دی ایئر۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا، 23 ہزار کے قریب صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا اور متعدد نے اس پر تبصرے بھی کیے۔