ماہرہ خان نے افغان مہاجرین کیلئے آواز بلند کردی

November 23, 2020

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے لیے آواز بلند کردی۔

اس حوالے سے ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان مہاجرین کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور ان کے بنیادی حقوق پر زور دیا۔

ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’افغان مہاجرین کے خواب کسی طرح دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔‘

انھوں نے خواب کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب گھر لینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، اپنے اہلِ خانہ کے لیے سہولیات دینا ہے جبکہ انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے امن کی ضرورت ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم ہر معاشرے کی کامیابی کی کنجی ہے۔

اپنی تصویر کے عنوان میں انھوں نے لکھا کہ افغانستان 2020 میں ایجوکیشن کے معیار پر ہونے والی بات چیت ان افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔