میاں نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر PML این ناروے کا تعزیتی اجلاس

November 24, 2020

اوسلو( ناصراکبر) پاکستان مسلم لیگ (ن ) ناروے کےزیراہتمام میاں محمد نواز شریف اور میاں محمدشہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیاگیا،اجلاس میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی والدہ کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن )ناروے کےچیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن )ناروے کے صدر شاہد تنویر نے کہا کہ اللہ پاک محترمہ بیگم شمیم اختر کی بخشش اور مغفرت فرما کر درجات کو بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو اس صدمے کوصبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ۔ تعزیتی اجلاس میں مسلم لیگ کے رہنما راجہ ماہ نور احمد ،فضل الہی بٹ ،چوہدری رفاقت علی ،رانا محمد اکرم ،منور حسین ،ذوالفقار گوندل، کاشف عرفان ،چودھری خالد محمود ،محمد حسین بٹ ،عامر لطیف بٹ،ناصرمحمود بٹ و دیگر شریک تھے۔