کورونا کے حوالے سے آنے والےدن فیصلہ کن ہوں گے

November 24, 2020

​ ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا کے وزیر صحت روڈولف انشوبر نے کورونا اقدامات کے بارے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے ہی یہ بات واضح کردی گئی تھی کہ اس ہفتے کورونا کی تعداد کم ہونا ضروری ہے اور اگلے چند دن فیصلہ کن ہوں گے۔ لہٰذا میں اپیل کرتا ہوں کہ مستقل مزاجی کے ساتھ سب ماسک پہنیں، کم سے کم فاصلہ رکھیں اور رابطوں کو اور بھی کم کردیں،ایسے اقدامات وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں گے، پوری دنیا کے ملک مختلف ذرائع اور قواعد و ضوابط سے کورونا وبائی مرض کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری کی دوسری لہر سخت ہےاور ایک مشکل صورتحال ہے،ہر چیز کا انحصار اگلے دو ہفتوں پر ہے۔وزیر صحت انشوبر نے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ تمام رابطے جو ضروری نہیں ہیں کو کم کریں۔