کونسلرحنیف راجہ کی میاں نوازشریف اورشہبازشریف سےتعزیت

November 24, 2020

گلاسگو (نمائندہ جنگ) گلاسگو سٹی کونسل میں ڈپٹی ٹو لارڈ میئر کونسلر حنیف راجہ نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔حنیف راجہ نے نوازشریف اور شہبازشریف کے نام ایک پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔