علامہ خادم حسین تحفظ ناموس رسالت کے داعی تھے

November 24, 2020

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی تحفظ ناموس رسالت کے داعی تھے ان کی وفات سےپیدا خلا پُر ہونا مشکل ہے۔ ان جذبات کا اظہار اداراہ نور السلام اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مولانا کی وفات پر اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت وجماعت ایک ذہین عالم دین کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے ،ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنا میرے لیے محال ہے۔ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر اداراہ نور السلام کے معلمین ،انتظامیہ سمیت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ اللہ پاک خادم حسین رضوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین۔