علامہ خادم رضوی ناموس رسالت وختم نبوت کی توانا آواز تھے

November 24, 2020

ویکفیلڈ (پ ر) جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین مولانا عبد الرشید ربانی، مفتی محمد اسلم ، قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، حافظ محمد اکرام، مولاناامداد اللہ قاسمی، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مولانا محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علیشاہ، مولانا ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ، حاجی حسن شاہ ، حافظ بشیراحمد، مولانا عبد الرشید ہزاروی، حافظ عمر فاروق، قاری ، ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، حافظ اکرام الحق ربانی، قاری حضرت علی، قاری افسر علی شاہ، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مفتی عزیز الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن اور مولانا شاہ رفیع الدیننے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان کے مشہور و معروف عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ بریلوی مکتبہ فکر کے جیّد اور ممتاز عالم دین تھے، ناموس رسالت اور ختم نبوت کیلئے آواز اٹھانے پر انہوں نے بہت شہرت پائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے باک اور بے بدل خطیب تھے ۔ انہوں نے اپنی خطابت کے سحر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو مسحور کیا ۔ دوسرے مکاتب فکر پر بسا اوقات سخت تنقید بھی کر لیتے تھے مگر ناموس رسالت کیلئے ان کی جاندار آواز کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ان کا احترام کرتے تھے۔جمعیۃ کے قائدین نے برطانیہ کی مشہور شخصیت ، تبلیغی جماعت کے حاجی تصدق ڈیوزبری والے جو کہ جمعیۃ کے مرکزی رہنما مولانا عبد الحکیم کے والد تھے، کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوران کی دعوت و تبلیغ کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےمولانا عبد الحکیم اور ان کے بھائیوں سے ان کے والد کی تعزیت کے ساتھ دونوں مرحومین کیلئے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی ۔