آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کووِڈ-19 کے علاج میں 90 فی صد تک مؤثر ثابت

November 24, 2020

لندن (اے پی پی)برطانیہ کی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کووِڈ-19 کے علاج میں 90 فی صد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اس ویکسین کی برطانیہ اور برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پر آزمائشی جانچ کی گئی ہے۔پہلے اس کی نصف خوراک لگائی گئی تھی اور اس کے بعد مریضوں کو مکمل خوراک دی گئی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق یہ کووِڈ-19 کے مریضوں کے علاج میں 90 فی صد تک مؤثر رہی ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔ اس ویکسین کو دو طریقوں سے آزمایا گیا ہے۔دوسرے طریقے میں معمول افراد کو اس کی کوئی ایک ماہ تک مکمل دو خوراکیں وقفے وقفے سے دی گئی ہیں۔اس طریقے میں یہ کورونا وائرس کے علاج میں 62 فی صد تک کارآمد رہی ہے۔ان ہر دوطرح سے جانچ کے بعد جب اجتماعی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے تو یہ 70 فی صد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اس کے کوئی ضرررساں اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔اس برطانوی کمپنی کی ویکسین سے قبل امریکا کی دو اور روس کی تیارکردہ ایک ویکسین کی کامیاب جانچ کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔16 نومبر کو امریکا کی دوا ساز کمپنی ماڈرنا نے اپنی ویکسین کے آزمائشی جانچ میں94.5فی صد تک مؤثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔اس کی تیار کردہ ویکسین کی کلینیکل آزمائش کے عمل میں 30 ہزار افراد پر جانچ کی گئی ہے۔اس ویکسین نے کووِڈ-19 کے شدید متاثرہ کیسوں میں مثبت نتائج دیئے ہیں اور95 متاثرہ مریضوں میں سے 11 شدید کیس سامنے آئے ہیں۔روس نے 9نومبر کو یہ اطلاع دی تھی کہ اس کی تیار کردہ ویکسین سپوتنک پنجم کورونا وائرس کے علاج کی کلینیکل آزمائش میں 90 فی صد سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔اس کی متحدہ عرب امارات میں بھی رضاکاروں پر جانچ کی گئی ہے۔امریکا کی ایک دوا ساز کمپنی فائزر نے بھی 9 نومبر کو کووِڈ-19 کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کے 90 فی صد سے زیادہ مؤثر ہونےکی اطلاع دی تھی۔فائزر نے جرمنی کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے یہ ویکسین تیار کی ہے۔امریکا کی ڈرگ اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ان دونوں کمپنیوں کی ویکسینیں دسمبر میں امریکا میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی اور ابتدائی طور پر ان کی 6 کروڑ خوراکیں مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ فائزر اور ماڈرونا دونوں کی ویکسینیں آر این اے اور ایم آر این اے کی نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر تیار کی گئی ہیں۔ان کے علاوہ آٹھ اور کمپنیاں بھی کووِڈ کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔دنیا بھر میں ان کی جانچ آخری مراحل میں ہے۔