پاکستان کرکٹ بورڈ نے خلیف ٹیکنالوجیز سے معاہدہ منسوخ کردیا

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف وزری پر پاکستان سپر لیگ کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔ پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے پر خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ گفتگو بھی کی اور متعدد دفعہ معاہدے کے متعلق یاد دہانیاں بھی کروائی گئیں ۔ مگر خلیف ٹیکنالوجی نے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔ کرکٹ بورڈ نے2019میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ تین سال کے لیے معاہدہ کیا تھا، جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس، ڈیجٹیل کلپ رائٹس، فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ ڈویلپمنٹ رائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دیے گئے تھے۔ تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں ، جس میں ادائیگیاں کا نہ ہونا، حقوق کی ادائیگیاں، سیکیورٹی کی ادائیگی، اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔