قائد اعظم ٹرافی: کے پی نے سنٹرل کو ہرا دیا، سندھ اور سدرن کا میچ ڈرا

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے چوتھے رائونڈ میں خیبر پختونخواہ نے سنٹرل پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔پیر کو 170رنز کا ہدف کے پی نے پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں ساجد خان نے دس وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل اسٹیدیم کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کا میچ ڈرا ہوگیا۔ سندھ نے دوسری اننگز چھ وکٹ پر253 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ شرجیل خان کے121رنز کے علاوہ سعود شکیل نے70رنز بنائے۔ چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر206رنز بنائے تھے۔ سیف بدر70رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔