سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کوویڈ 19 کی وجہ سے آوٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی تیار ہورہی ہے۔ جس کیلئےنیشنل اسٹیڈیم کے مقام پر مشاورت جاری ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کو بھی آپشن رکھا گیا ہے ۔ پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میںہوں گے۔