میدویدیف نے اے ٹی پی ٹور فائنلز اعزاز اپنے نام کرلیا

November 24, 2020

لندن (جنگ) عالمی نمبر چار ٹینس کھلاڑی روس کے ڈینل میدویدیف نے اے ٹی پی ٹور فائنلز اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو دو گھنٹے 43 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ 12 سال سے جاری مذکورہ ایونٹ لندن کے او ٹو ایرینا میں آخری بار کھیلا گیا۔ اگلے برس ٹورنامنٹ اٹلی کے شہر تورین میں ہوگا۔