خواتین ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کوخواتین ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں پی سی بی بلاسٹرز اورچیلنجرز کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔اب 25 نومبر کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز مدمقابل ہونگی۔