باکسنگ کی ترقی کیلئے وسائل پیدا کرنا ہونگے، محمد فیضی

November 24, 2020

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) باکسروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے اگر ہم نے اس کھیل کو ترقی دینی ہے تو ہمیں نوجوان باکسرز کو بڑھنے کیلئے وسائل پیدا کرنا ہوں گے۔ اس بات کا اظہار پاکستان پرو پریمیئر باکسنگ کے صدر محمد فیضی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پروفیشنل باکسنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرائمری سطح پر سندھ پرو باکسنگ لیگ اور پاکستان پریمیئر باکسنگ سے رجسٹرڈ باکسروں کے لئے کیش پرائز کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کی پہلی تقریب لیاری میں ہوگی جس کی تاریخ اور وینیو کا اعلان جلد کیا جائے گا۔