گلزار فیروز سندھ ٹینس کے صدر، ضیاء حئی سیکرٹری منتخب

November 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے آئندہ چار سال کے لئے عہدیداروں کیلئے انتخاب کا عمل مقامی کلب میں ہوا۔ سابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس اسٹار خواجہ سعید حئی کوتاحیات اعزازی چیئرمین منتخب کیا گیا۔ یہعہدہ آئین میں شامل کیا گیا۔ بلامقابلہ منتخب عہدیداران میں خواجہ سعید حئی چیئرمین، گلزار فیروز صدر، جاوید ریار، محمد خالد رحمانی، خالد جمیل شمسی، ڈاکٹر عبدالفتح بھگیو، الطاف حسین، ڈاکٹر آغا نوید پٹھان سینئر نائب صدور، شبیر گل، مجیب الحق، ناہید میمن، روبینہ معصوم، رضا علی، احمد فاروقی، گل نرگس زاہری، محمد اقبال خالدی، ڈاکٹر نادیہ رزاق ودیگر شامل ہیں۔