مرکزی بینک نے معاشی مندی کی تصدیق کردی، مفتاح اسماعیل

November 24, 2020

کراچی(جنگ نیوز)ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نےکہاہےکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ میں معاشی مندی کی تصدیق کردی،ہماری جی ڈی پی نمو ن لیگ کے آخری مال سال2017/2018میں 5.5فیصد تھی جو2018/2019میں کم ہوکر 1.9فیصد،گزشہ مالی سال2019/2020میں منفی0.4فیصد اور2020/2021میں حکومت کو جی ڈی پی نمو کی 2فیصد امید ہے جبکہ عالمی بینک نے 1 فیصد نمو کی پیشگوئی کی ہے۔