'آئس بکٹ چیلنج کے بانی پیٹرک کوئن انتقال کرگئے

November 24, 2020

کراچی (جنگ نیوز) دنیا کو ʼ آئس بکٹʼ چیلنج کے جنون میں مبتلا کرنے والے پیٹرک کوئن 37 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پیٹرک کوئن کے انتقال پر دنیا بھر کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہےکہ پیٹرک کوئن نے 2014 میں پیٹ فریٹس کے ساتھ مل کر آئس بک چیلنج کا آغاز کیا تھا، اسے ٹھنڈے پانی کا چیلنج بھی کہا جاتا ہے۔ اس چیلنج میں لوگ ایک بالٹی میں موجود ٹھنڈا پانی اپنے اوپر ڈالتے ہیں۔