پاکستان میں بچوں پر جنسی وجسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ

November 24, 2020

کراچی(این این آئی)پاکستان میں بچوں پرجنسی وجسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ ہوگیا۔ این جی او ساحل کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 1489بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 785 بچیاں اور704بچے شامل ہیں۔38واقعات میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔331 بچے اغوا، 233 سے بدفعلی،104 سے اجتماعی زیادتی،168 لاپتہ، 160 بچیوں سے زیادتی، 134 سے دست درازی، 69 سے اجتماعی کی گئی۔ 51 بچوں کی شادی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ 490 متاثرین کی عمر 11 سے 15 سال اور 331 کی 6 سے 10 سال بتائی گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 57 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے۔ سندھ 32 فیصد، کے پی 6 فیصد، اسلام آباد میں 35 ، بلوچستان میں 22 ، آزاد جموں و کشمیر 10 اور گلگت بلتستان میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔ واضح رہے 2019 کے پہلے 6 ماہ میں جنسی و جسمانی تشدد کے 1304 واقعات ہوئے۔