حکمران ہی بلدیاتی حکومتوں پر شب خون مارتے ہیں، مصطفیٰ کمال

November 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمران ہی ملک بھر میں بلدیاتی حکومتوں پر شب خون مارتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جلد از جلد عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں گے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں معصوم بچے بچیوں کیساتھ زیادتیوں اور زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں بے تحاشہ اضافے پر شدید تشویش و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھیانک و قبیح واقعات کو ناصرف حکومتی نااہلی اور بے حسی کا شاخسانہ قرار دیا بلکہ بڑھتے واقعات کا سبب براہِ راست بلدیاتی نظام کی غیر موجودگی کو قرار دیا۔ درندہ صفت مجرمان کھلے عام معصوم بچے بچیوں کیساتھ زیادتی کرکے انہیں قتل کررہے ہیں اور پھر ثبوت ضائع ہونے پر بری ہورہے ہیں۔