”شریف برادران“ کی والدہ کے انتقال کے باوجود اپوزیشن کا دھرنا ہوگا، تفصیل’جیو پاکستان‘ میں دیکھیں

November 24, 2020

کراچی (جنگ نیوز) ”کورونا“ نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرادیئے تاہم حکومتی اعلان کے باوجود اب تک کچھ ابہام باقی ہے۔ اس موضوع پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف ”کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت احتیاط سے بڑی کوئی ویکسین نہیں ہے۔ وہاں شریف برادران کی والدہ کی وفات کے باوجود ملتان کا جلسہ ہوگا جس کیلئے اپوزیشن تیار ہے۔ دریں اثناء وفاق نے کراچی کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے مگر وہ پہلے سے چلتے منصوبوں کا حال بھی دیکھ لیتے تو اچھا ہوتا۔اگر اسپورٹس کی بات کریں تو لاہور قلندرز فواد رانا کو پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ اب سائنسدانوں کی تلاش بھی ہے“۔ ان تمام موضوعات پر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں اہم گفتگو ہوگی۔ ”جیو پاکستان“ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں صبح 9 بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔