پنجاب حکومت نے سبزیوں اور پھلوں کی فروخت میں مڈل مین کا کردار ختم کردیا

November 24, 2020

لاہور ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں شہریوں کو سستی سبزیاں اور پھل فراہم کرنے کے لئے کسانوں کو براہ راست سبزیاں اور پھل سہولت بازاروں سمیت شہر میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سبزیوں اور پھلوں کی فروخت میں آڑھتیوں کے نام پر مڈل مین کی اجارہ داری کو ختم کرنا ہے۔