سوئی ناردرن کی صارفین پر 250 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست

November 24, 2020

اسلام آباد(نامہ نگار) گیس صارفین ہوجائیں تیار-سوئی ناردرن نے گیس صارفین پر 250 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر دی۔اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 26 نومبر کو ورچوئل عوامی سماعت کرے گا۔اوگرا کے مطابق جولائی 2020سے گیس قیمت میں 773.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیاسوئی ناردرن نے یکم جولائی دو ہزار بیس سے گیس کی قیمت میں 773 اعشاریہ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا ہے جس پر عوامی سماعت چھبیس نومبر کو ہوگی۔سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کیلئے 35 ارب روپے سے زائد کے ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گزشتہ سالوں کے 215 ارب روپے کے شارٹ فال کو بھی درخواست کاحصہ بنایا ہے-