آئندہ سال ترقی پذیر ممالک کو 2 ارب کورونا ویکسینز فراہم کرینگے، اقوام متحدہ

November 24, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں بچوں کی فلاح وبہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ ʼبہت بڑے آپریشن کے تحت آئندہ سال ترقی پذیر کو ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ارب کے قریب ڈوز پہنچائی جائیں گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں یونیسیف نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ گلوبل کووڈ-19 ویکسین ایلوکیشن پلان ، کوویکس (COVAX) کے تحت غریب ممالک جیسا کہ برونڈی، افغانستان اور یمن کو ویکسینز اور ایک ارب سرنجز کی فراہمی کے لیے 350 سے زائد ایئر لائنز اور فریٹ کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔یونیسیف کی ڈائریکٹر سپلائی ڈویژن ایٹلیوا کیڈیلی نے ایک بیان میں کہا کہ ʼیہ انمول تعاون بہت دور تک جائے گا۔