زیروپوائنٹ سے جی ٹی روڈ تک، اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کرنے کا پی سی ون منظور

November 24, 2020

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے زیرو پوائنٹ سے جی ٹی روڈ تک اسلام آ باد ایکسپریس وے کو سگنل فری کرنے کے پی سی ون کی منظوری دیدی۔ یہ منصوبہ سی ڈی اے سیلف فنانسنگ سے مکمل کرےگا۔ اس سے قبل اس پراجیکٹ کو پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ سکیم کے تحت مکمل کرنے کی تجویز تھی تاہم سی ڈی اے نے پلاننگ ڈویژن سے کہا تھا کہ سی ڈی اے مالی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے اب اس پوزیشن میں ہے کہ اس پراجیکٹ کو اپنے وسائل سے مکمل کرے ۔پی سی و ن کی لاگت 18ارب 93کروڑ 10لاکھ روپے ہے۔ یہ منظوری گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدار ت ڈیپا ٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔ اس وقت پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پل کی توسیع کا کام جاری ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم کئے ہیں ۔ اجلاس نے اسلام آ باد شہر میں واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی لیکجز چیک کرنے کیلئے ڈیجیٹل واٹر میٹرز لگانے کے پی سی ون کی بھی منظو ر ی دی۔ اس کی لاگت 16کروڑ64 لاکھ روپے ہے۔ اس کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا ہے۔ ماڈل فا ریسٹری پارک فیز کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس کی لاگت 11کروڑ35 لاکھ روپے ہے۔ پار ک اینکلیو اسلام آ باد فیز تھری کے پی سی ون کی منظوری دی گئی ۔ ا سکی لاگت تین ارب75کروڑ56 لاکھ روپے ہے۔ سیکٹر آئی چودہ فور میں سلاٹر ہائوس کی تعمیر کی فیز یبلٹی اسٹڈی اور ڈیزائن کیلئے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی جس کی لاگت پانچ کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔اس طرح عوامی دلچسپی کے چار منصو بوں کے پی سی ون ایک کے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی ۔