جیولرشاپ پر ڈکیتی، 40 لاکھ اور زیورات چھین لئے گئے

November 24, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں شہری چارگاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ کوہسار کے علاقہ سپر مارکیٹ میں تین ڈاکو جیولری شاپ سے 40 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے ۔ذرائع کے مطابق تین ڈاکو گاہگ کے روپ میں پیرکوجیولری شاپ میں داخل ہوئے اور مالک د کان کو ہینڈز اپ کروایا اسی دوران د کان کا ملازم آیا توڈاکوؤں نے اسے بھی قابوکرلیا اورلوٹ مارکرکے فرارہوگئے۔تھانہ شہزادٹاؤن نےانٹرنیٹ ڈیوائس چوری ، کار خوردبردکرنے، تھانہ گنجمنڈی 2لاکھ روپے اور موبائل مالیتی 2لاکھ 55ہزار روپےچھیننے، مزاحمت پر منشی کے سر میں پسٹل کا بٹ مار کرزخمی کرنے، تھانہ پیرودھائی نے موبائل ، موٹرسائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور 50ہزارروپے چھیننے، تھانہ بنی نےموٹرسائیکل چھیننے ، تھانہ آراے بازار نے5ہزارروپے اور موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 45سوروپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے 2 موبائل اور3ہزارروپے چھیننے،تھانہ گوجرخان نے 5 تولے وزنی طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے چھیننے، تھانہ روات نے موبائل اور 2لاکھ 86ہزار روپے چھیننے، تھانہ رتہ امرال نےگلا دباکر بیہوش کرکے 40 ہزار روپے اورموبائل چوری ،تھانہ کینٹ نے موبائل چھیننے، تھانہ کینٹ نے موبائل چوری، تھانہ نصیرآباد نےموبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے د کان کےتالے توڑ کر چور57ہزار،دو موبائل،مشروب کارٹن مالیتی65سو روپے چوری ،تھانہ صدرواہ نے2موبائل چھیننے، ،تھانہ گوجرخان نے طلائی زیورات مالیتی 9 لاکھ روپےچوری،تھانہ صدربیرونی نےدو موبائل فون اور 3ہزار روپے کا حامل پر س چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے جنریٹرچوری،ورکشاپ کے تالے توڑ کر مشینیں،اوزاراور موٹرسائیکل چوری، تھانہ کلرسیداں نے 5 تولے طلائی زیورات چوری پر مقدمات درج کر لیے۔تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ سے گن پوائنٹ پرگاڑی نمبرایل ای ایس 332چھین لی گئی جب کہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ٹوسے دلدارحسین کی موٹرسائیکل نمبراے وائی ایل 568چوری ہوگئی۔