سبزیاں بدستور مہنگی، سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، من مانی قیمتیں

November 24, 2020

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مہنگائی کا زور جاری رہا اورشہریوں کیلئے بجلی،گیس کے بل اورسکولوں کی فیسیوں کے بعد اشیاء خوردونوش کی خریداری بھی مشکل ہوتی جارہی ہے۔ دوسری طرف دکاندار بھی سرکاری ریٹ لسٹ کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس آلو (اول) 85 سے 100 روپے کلو، (دوئم) 82 سے92، پیاز (اول) 75 سے90، (دوئم) 75 سے 85، ٹماٹر (اول) 125 سے140، (دوئم) 115 سے120، لہسن 195 سے210، ادرک 650سے700، لیموں (چائینہ) 65سے70، سبز مرچ175سے195، شملہ مرچ 200سے2 15 ، کھیرا45 سے 60، کریلا 95سے 105، پھول گوبھی65سے75، بند گوبھی 95سے 110، گھیا کدو45سے 55، بینگن 40سے55، بھنڈی75سے 85، شلجم 30 سے 40، مولی 30 ، گاجر65سے 75، سبز توری 55 سے 65، اروی 105 سے 115، مٹر 140 سے 150، ٹینڈہ (ولائتی) 52سے70، ماڑو 45 سے 55، حلوہ کدو 38سے48 روپےکلو، میتھی فی گڈی20 سے 30، دھنیا 22 سے30 پالک گڈی 25 سے 32روپے، سیب (اول) 125 سے 140روپے کلو، (دوئم)110سے120، امرود 75 سے85،انار قندھاری140سے155، انگور 260سے275،گرما180سے روپے190 روپےکلو،کیلا 85سے100 روپے درجن، کیلا (دوئم) 70سے80، مالٹا70 سے 90، کینو 60 سے70 روپے درجن، جاپانی پھل95سے 110، کھجور (پاکستانی)150سے165 اور گنڈیری 85سے95روپے کلو فروخت ہوئی ۔