رنگ روڈ ،7733کنال اراضی ایکوائر کرنے کیلئے قیمت کی منظوری

November 24, 2020

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے رنگ روڈ منصوبہ کیلئے 7 ہزار733کنال14مرلہ اراضی ایکوائر کرنے کیلئے قیمت کی منظوری دیدی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ شاملات اراضی کا کوئی معاوضہ ادا نہ کیا جائے۔ ایکوزیشن پر ایک ارب 71کروڑ 84 لاکھ 97 ہزار 613روپے اخراجات کا تخمینہ منظور ہوا جس میں پندرہ فیصد لازمی ایکوزیشن چارجز بھی شامل ہیں۔قیمت کی منظوری کیلئےچیئر مین آف دی ممبر کنسولیڈیشن بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔رنگ روڈ منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن میں گوجرخان کے کلیام اعوان کے گائوں بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ایکوزیشن پراسیس کو قانون کے مطابق یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔