پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش مسترد کر دی

November 24, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کا اعتراف خود حکومت کر چکی ہے تو ایسے میں انہیں بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بچوں کا تعلیمی سال پہلے ہی ضائع ہو چکا جبکہ نجی تعلیمی اداروں سے متعلقہ ہزاروں اساتذہ، معاون عملہ، کینٹین، پک اینڈ ڈراپ، سٹیشنری وغیرہ سے متعلقہ لاکھوں افراد کا روزگار دائو پر لگا دیا گیا ہے۔ ملک ابرار حسین نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔