ٹرینوں کی تاخیر سے آمد رفت بدستورجاری،مسافروں کو مشکلات

November 24, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ رک نہ سکا۔لاہور سے جانے اور آنے والی متعدد مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات و پریشانی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34 ڈاؤن پاک بزنس ٹرین اپنے مقررہ شیڈول شام 4 بجے کی بجائے رات 8 بجے کراچی روانہ ہوئی اسی طرح کراچی روانہ ہونے والی 16 ڈاون کراچی ٹرین شام 5 بجے کی بجاے 6 بجے روانہ ہوئی اسی طرح کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔