مسیحی طلبا ء طالبات میں 13 لاکھ 80 ہزار کے تعلیمی وظائف تقسیم

November 24, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ تعلیم اندھیروں سے روشنی کی جانب سفر ہے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف دن رات ایک کئے ہوئے ہے کیونکہ تعلیمی ترقی ہی حقیقی ترقی ہے جبکہ علم کی شمع روشن کیے بغیر معاشی اور سماجی شعبوں میں انقلاب برپا نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ریسٹ ہاوَس،اوکاڑہ میں مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 49 طلبا ء طالبات میں 13 لاکھ 80 ہزار روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈسڑکٹ ایجوکیشن دفتر میں ہفتہ رحمتہ اللعالمین کے سلسلے میں منعقدہ محفل سیر ت النبی ؐمیں بھی خصوصی شرکت کی۔