حکومت افواہ سازی سے کام لے رہی ہے ، ن لیگ

November 24, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان،اعظم سندھو سمیت دیگر نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی والدہ مرحومہ کی تدفین تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہے،حکومت ہے اس غمگین لمحات میں بھی کوئی انسانیت کا احساس نہیں ہے حکومت غلط افواہ سازی سے کام لے رہی ہے ،حکومت کس بنیاد پر کوروناپھیلانے کا پروپیگنڈاکررہی ہے۔