سرکاری سکولوں کےاساتذہ کا 26 نومبر کو احتجاج کا اعلان

November 24, 2020

لاہور ( آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ جو ان دنوں اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں نے 26 نومبر کو دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ احتجاجی اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کئے جانے کے ساتھ ساتھ تین درجاتی ترقیاں بھی دی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔