اپوزیشن کو سمجھداری اور سنجیدگی سے کام لینے کی ضرورت ہے،قاری زوار بہادر

November 24, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ دنیا ایک بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، پاکستان اپوزیشن لیڈروں کو سمجھداری اور سنجیدگی سے کام لینے کی ضرورت ہے ان کا بیانیہ اپنے ملک کو کمزور اور دشمن کو فائدہ پہنچا رہا ہے اس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے ۔فرانس اوریورپین ممالک کی طرف سے ناموس رسالت کے خلاف سازش ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہی ہے قوم کو یکجان ہو کر اس کا جواب دینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان وسطی پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔