طالب علموں اور ملازمین کے زیرِالتواء معاملات کو نمٹایا جا رہا ہے،سیکرٹری بورڈ

November 24, 2020

لاہور(خبر نگار) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات اور قوانین پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ تعلیمی اَمور کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے میں نہائت ذمہ داری اور مُستعدی کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں سیکرٹری بورڈ اویس سلیم ہمایوں نے کہا کہ دیگر دفتری اَمور کی سر انجام دہی کے ساتھ ساتھ طالب علموں اور ملازمین کے زیرِالتواء معاملات کو نہائت سُرعت اور بہتری کے ساتھ نمٹایا جا رہا ہے اور اس وقت کوئی بھی دفتری امور زیرالتواء نہیں ہیں ۔