بے روزگاری کی وجہ سے سفید پوش طبقہ فاقوں پر مجبور ہے،ذکی شیخ

November 24, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے رہنما ذکی الدین شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے دیہاڑی داراور سفید پوش طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی نے ثابت کردیاہے کہ حکومتی وزراء اور مشیر نا اہل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس سرکل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔