کوروناکی آڑمیں دکانداروں کوتنگ کرناقابل مذمت ہے،مولانا عصمت اللہ

November 24, 2020

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اوررکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ کوروناکی آڑمیں دکانداروں کوتنگ کرناقابل مذمت ہے،نواں کلی اوردیگرعلاقوں میں مجسٹریٹ نے دکانداروں کوماسک نہ پہننے پرگرفتارکرکے دکانوں کوسیل کردیاگیاجوبعدازاں تھانے سے انہیں دو،تین ہزارروپے لیکررہاکیاجاتاہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک کوروناوائرس کی دوسری لہرسے متعلق نئے احکامات کاباقاعدہ اعلان نہیں کیاہے۔ کوروناکی آڑمیں خوف وہراس پھیلانامذموم کوشش ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو سمجھائے، ڈرانے کی پالیسی ترک کرے،انہوں نے کہاکہ پچھلی مرتبہ بھی کوروناکے دوران دکانداروں کوتنگ کیاجاتاتھا،تھانوں میں بندکرکے لوٹاجاتاتھااب ایک بارپھروہی شکایت کی جارہی ہے،بدقسمتی سے ایک جانب ملک کی معاشی صورتحال ابترہے جب کہ دوسری جانب کورونااورمہنگائی نے رہی سہی کسرپوری کردی،اب لاک ڈاون سے قبل ماسک پہننے کے نام پردکانداروں کو ڈرانا، دھمکانا اور گرفتارکرنا مذموم عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔