بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

November 24, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن بھر کے خشت بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھٹہ جات ایسوسی ایشن سے ملاقات کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تمام بھٹہ جات کو ہر صورت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ماحولیاتی آلودگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی چلنے والے بھٹہ جات کو فوری سربمہر کیا جائے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آلودگی کے خاتمے بارے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر انسداد سموگ کریک ڈاوئون شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال اور ویڈیو لنک پر ڈویژن بھرکے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔